افغان زلزلہ متاثرین کو اقوام متحدہ کی جانب سے مکانات کی امداد

   

کابل : چھ ماہ پہلے بد ترین زلزلے کی زد میں آکرتباہی سے دوچار ہونیاور اپنے عزیزوں سے محروم ہو کر زندہ رہ جانے والے افغانیوں کو نئے مکانات مل گئے ہیں۔ یہ مکانات اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق اداارے کی طرف سے بنا کر دیئے گئے ہیں۔افغان زلزلہ متاثرین 5،9 کی شدت کے حامل زلزلہ کے بعد 22 جون سے اب تک کا سارا عرصہ عارضی خیمہ بستیوں میں گذارا تھا۔ حتیٰ کہ سردی کی شدت کا آغاز بھی ان خیموں میں ہی ہو گیالیکن اب چھ ماہ گذرنے کے بعد انہیں نئے مکانات میں منتقل ہونے کا موقع ملا گیا ہے۔ ان نئے مکانات میں ہر گھرانے کی نجی زندگی کے تحفظ کے احساس کا بھی پورا خیال رکھا گیا ہے اور ہر گھر کے ساتھ الگ واش رومز کی سہولت دی گئی ہے۔ سردی کی شدت سے بچنے کیلئے روایتی ہیٹروں کا اہتمام بھی کمروں کے اندر کر کے دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں شمسی توانائی کے حصول کیلئے سولر پینلز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ متاثرین زلزلہ کو بغیر تعطل اور خرچہ کے بجلی کی فراہمی بھی ممکن رہے۔ان نئے گھروں میں رہائش اختیار کرنے والے زلزلہ متاثرین بڑے خوش ہیں کہ انہیں چھت مل گئی مگر ان کے زلزلے میں جاں بحق ہو کر بچھڑ جانے والے پیاروں کی یادیں انہیں آج بھی اداس رکھتی ہیں۔