کابل : بلخ پولیس کے مطابق آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بس پر بم حملے کے نتیجہ میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ حیرتان آئل کمپنی کے ملازمین کی بس کو صبح 7بجے بم سے نشانہ بنایا گیا۔ترجمان کے مطابق اب تک کسی تنظیم نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔سکیورٹی حکام واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔