کابل ؍ اسلام آباد: افغانستان اور پاکستان کو تقسیم کرنے والی ‘ڈیورنڈ لائن’ پر افغان طالبان اور پاکستانی سرحدی فورسز کے درمیان ایک مرتبہ پھر جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔وائس آف امریکہ افغان سروس کے مطابق مقامی میڈیا نے جمعرات کی شب خوست صوبہ کے کچھ سرحدی علاقوں میں جھڑپوں کے بارے میں رپورٹ کیا ہے۔ کچھ طالبان عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں رات دیڑھ بجے کے قریب شروع ہوئیں۔