کابل : افغانستان کے شمالی شہر ایبک کے ایک مدرسہ میں چہارشنبہ کو زبردست دھماکہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہوگئے ۔ طبی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔تفصیلات کا انتظار ہے مگر جانی نقصان بڑھنے کا اندیشہ ہے ۔ گزشتہ سال اگست میں طالبان کی اقتدار پر واپسی کے بعد سے شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے درجنوں دھماکے اور حملے کئے گئے ہیں ۔