اقلیتوں کی ترقی کیلئے کانگریس حکومت پابند عہد

   

جامعہ اسلامیہ عربیہ بھونگیر میں منعقدہ تقریب سے رکن اسمبلی کا خطاب
بھونگیر ۔ 14 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر کے مقامی جلیل پورہ میں قدیم جامعہ اسلامیہ عربیہ کے سال نو 2024 کے کیلنڈر کا رسم اجراء اسکول کے کانفرنس ہال میں بھونگیر رکن اسمبلی انیل کمار ریڈی کے ہاتھوں انجام دیا گیا۔اس موقع پر انیل کمارریڈی نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی اور فلاح وبہبودی کیلئے کانگریس حکومت پابند عہد ہے۔کانگریس حکومت میں ہی اقلیتوں کو تعلیم اور روزگار میں ترقی کیلئے 4 فیصدتحفظات فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھونگیر اسمبلی حلقہ میں بھی اقلیتوں کی ترقی اور فلاح وبہبودی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے اسکول کمیٹی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیمی ترقی کیلئے بہتر اقدامات کررہی ہے۔تعلیم سے ترقی ممکن ہے۔اسی لئے تعلیمی اداروں کے استحکام اور طلبہ میں تعلیمی رجحان پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ اس موقعہ پر کمیٹی صدر الحاج محمد اقبال چودھری معتمد، محمد کاظم احمد ، خازن بی، محمد رحیم الدین سرپرست اعلی، محمد مشتاق چودھری کلیانی، محمد عطاء الرحمن نائب صدر کولاس، محمد مصطفی قادری نائب معتمدین کلیانی، محمد اقبال عبدالغفار چودھری مشیر کمیٹی، محمد عثمان چودھری دولت، محمد صلاح الدین نائب خازن، محمد امیر الدین چودھری جی، محمد رحمن شریف اراکین کمیٹی سی، محمد رکن الدین کلیانی محمد ناصر سی، محمد شجاع الدین سی، محمد سیف اللہ کانگریس ممبران کلیانی، محمد عتیق احمد ، محمد سمیر، محمد افروز ،محمد برہان، محمد امتیاز، محمد عامر سلمان دیگر موجود تھے۔