اقلیتی اقامتی اسکولوں میں داخلے، استفادہ کی اپیل

   

نارائن پیٹ میں بعد جمعہ مسلمانوں سے اساتذہ کی ملاقات اور بروچرس کی تقسیم

نارائن پیٹ۔ 10 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ٹاؤن میں آج جمعہ کے پیش نظر ٹاؤن کے مختلف مساجد جامع مسجد’ مسجد عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ’ لعل مسجد’ حاجی خان پیٹ مسجد’ فردوس مسجد کے پاس اقلیتی اقامتی اسکول بوائز و کالج میں داخلوں کے سلسلہ میں شعور بیدار مہم چلائی گئی۔ جس کی نگرانی کالج پرنسپل جگدیش ریڈی’ اسکول پرنسپل خواجہ محبوب خان نے کی۔ اسکول و کالج کے اساتذہ جمعہ کے بعد مسلمانوں سے ملاقات کرتے اپنے بچوں کو اقلیتی اقامتی اسکول و کالج میں داخلہ دلوانے کے بروچر تقسیم کئے اور اسکول و کالج میں داخلہ دلوانے کی عوام سے اپیل کی۔ واضح رہے کہ نارائن پیٹ ضلع مستقر پر ٹمریز سوسائٹی کے تحت 2 اسکول اور ایک کالج ہیں۔ جس میں نارائن پیٹ ٹاؤن میں اقلیتی اقامتی اسکول بوائز’ اقلیتی اقامتی کالج بوائز ہے جبکہ مکتھل مستقر میں اقلیتی اقامتی اسکول گرلز موجود ہے۔ جہاں پر داخلہ جاری ہیں۔ داخلوں کی آخری تاریخ 15 فروری مقرر کی گئی ہے۔ اولیاء طلباء سے استفادہ کی خواہش کی گی ہے۔ مزیدتفصیلات کے لئے مقامی اسکول وکالج کے پرنسپل سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔