اقلیتی اقامتی اسکول کریم نگر کے طالب علم کا قومی سطح کے کھیل میں شاندار مظاہرہ

   

کریم نگر /28 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہاراشٹر کے وردا ضلع میں منعقدہ قومی سب جونیئر انڈر 14 فٹ بال چمپئن شپ میں کریم نگر میناریٹی بوائز ریزیڈنشیل اسکول کے طالب علم سید انس حسین نے تلنگانہ ریاست کی ٹیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کو تیسرا مقام دلایا۔ قومی سطح پر ریاست تلنگانہ کے 204 اقلیتی رہائشی اسکولوں میں سے انس حسین جو کریم نگر اقلیتی بوائز ریزیڈنشیل اسکول میں ساتویں جماعت میں پڑھ رہے ہیں کو قومی سطح کی فٹ بال ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس قومی سطح کی فٹ بال چیمپئن شپ میں 14 ریاستوں کے ٹیموں نے مقابلہ میں حصہ لیاریاست تلنگانہ تیسرے نمبر پر رہا۔ سریپلی مدھو سودھن کریم نگر ضلع کے اقلیتی بہبود افسر آر ایل سی بی امبیڈکر، ویجیلنس افسران شوکت علی، اکرم پاشا، پرنسپل مہیش، پی ای ٹی، کریم نگر اور پداپلی اضلاع کے اقلیتی تعلیمی اداروں کی ٹیچرس نے انس حسین کے ہر میچ میں شاندار کارکردگی کیلئے تلنگانہ ٹیم کو مبارکبادی آر ایل سی امبیڈکر نے کہا کہ اقلیتی تعلیمی اداروں میں تعلیم، صحت اور کھیل کو ترجیح دی جاتی ہے۔