اقلیتی اقامتی بوائز اسکول میں داخلے

   

حیدرآباد : پرنسپل تلنگانہ مائناریٹی ریزیڈنشیل اسکول گورم گوڑہ ساگر روڈ جناب محمد خواجہ معین الدین کے بموجب اسکول ہذا میں چھٹویں تا آٹھویں جماعت میں داخلے جاری ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسکول ایک عصری عمارت میں قائم ہے جہاں مسلم طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے علاوہ انہیں مسابقتی امتحانات کی بھی تیاری کروائی جاتی ہے۔ حکومت تلنگانہ ریاست گیر سطح پر اقلیتی اقامتی اسکولس و کالجس کا ایک بڑا نیٹ ورک قائم کیا ہے جس کا مقصد اقلیتی طلبہ کو بہترین تعلیم فراہم کرتے ہوئے ان کے مستقبل کو تابناک بنانا ہے۔ پرنسپل جناب محمد خواجہ معین الدین نے بتایا کہ اسکول ہذا میں انگریزی تعلیم کے ساتھ اردو بحیثیت فرسٹ لینگویج کی سہولت کے علاوہ دینیات کی تعلیم کا بھی معقول انتظام ہے۔ اسکول میں داخلے پانے والے طلبہ کو رہائش، کھانا، یونیفارم، کتابیں مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ فزیکل کی تربیت کا بھی انتظام ہے۔ ادخال فارم کی آخری تاریخ 31 مئی 2021ء مقرر ہے۔ انہوں نے طلبہ اور اولیائے طلبہ سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کے داخلہ کو مقررہ وقت پر ممکن بنائیں۔