اقلیتی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم: محمد عرفان علی

   

نظام آباد۔پردیش کانگریس کے اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیرمین عبداللہ سہیل کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر آج نظام آباد اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیرمین کی حیثیت سے اقلیتی ڈپارٹمنٹ ٹائون کانگریس چیرمین کی حیثیت سے محمد عرفان علی کو اقلیتی ڈپارٹمنٹ نظام آباد ضلع کا چیرمین تقرر کیا گیا ۔ ضلع کانگریس صدر مسٹر موہن ریڈی نے آج عرفان علی کو احکامات حوالے کیا ۔ عرفان علی کی ضلع کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر کی حیثیت سے تقرر کے بعد مخلوعہ ٹائون کانگریس اقلیتی چیرمین کی حیثیت سے محمد اعجاز کا بھی تقرر عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر موہن ریڈی نے بتایا کہ ضلع کانگریس کے سینئر قائدین سابق وزیر سنتوش ریڈی و دیگر اعلیٰ قائدین کے مشورہ کے بعد عرفان علی کا تقرر عمل میں لایا گیا ۔ واضح رہے کہ ضلع کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیرمین عبدالکریم ببو کا حالیہ چند دن قبل انتقال ہوا تھا جس کے باعث عرفان علی کا تقرر عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر عرفان علی نے کہا کہ پردیش کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر کی جانب سے جس توقع کے ساتھ ان تقرر کیا گیا ہے اسی توقع کے تحت کام کرتے ہوئے پارٹی کے مستحکم کیلئے اقدامات کرنے اور اقلیتی مسائل کو لیکر جدوجہد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اقلیتی مسائل کو یکساں طور پر نظر انداز کی ہے اس بارے میں عوام میں شعور بیدارکیا جائیگا۔ انہوں نے اپنے تقرر پر پردیش کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی ، اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر عبداللہ سہیل کے علاوہ سابق وزراء محمد علی شبیر ، سدرشن ریڈی ، طاہر بن حمدان ، اربن کانگریس کے انچارج ، ضلع کانگریس کے صدر موہن ریڈی و دیگر سے بھی اظہار تشکر کیا ۔