اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے شمال مغربی شام میں گولہ باری اور فضائی حملوں سمیت تشدد کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، جس کی وجہ سے صوبہ ادلب میں بے گھر لوگوں کے کیمپوں اور قریب کے علاقوں میں شہریوں کی موت اور لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔یو این سیکرٹری جنرل کی ایسوسی ایٹ ترجمان سٹیفنی ٹریمبلے نے کہا کہ مسٹر گوٹریس نے تمام فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور خراب صورتحال سے بچنے پر زور دیا ہے ۔انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسٹر گوٹریس نے امن کی اپیل کی اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق ملک گیر جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔