اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توقف‘ راہداریوں کے لئے قراردادمنظور کی

,

   

چہارشنبہ کو اس قراردادکو کونسل کے 15میں سے 12ارکان کی حمایت حاصل تھی۔
اقوام متحدہ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قراردادمنظور کی ہے جس میں غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری او رتوسیعی توقف راہداریوں کا مطالبہ کیاگیاہے۔

قرارداد 2712مکمل‘ تیز‘ محفوظ او ربلاروک ٹوک انسانی ہمدردی کی رسائی کو ممکن بنانے کے لئے غزہ پٹی میں ”کافی دنوں کے لئے“فوری او رتوسیع شدہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر راہداریوں کا مطالبہ کرتی ہے۔

پورے غزہ میں ضروری اشیاء اور خدمات کی مسلسل‘ کافی او ربلاروک ٹوک فراہمی‘بشمول پانی‘ بجلی‘ ایندھن‘خوراک‘ طبی سامان کے ساتھ ساتھ ضروری بنیادی ڈھانچوں کی ہنگامی مرمت‘ اور فوری بچاؤ‘ بازیابی کی کوششوں کو فعال کرنا‘ بشمول تباہ شدہ اور تباہ شدہ عمارتوں میں لاپتہ بچوں کے لئے‘ اور بیماروں‘ زخمی بچوں اورن کی دیکھ بھال کرنے والے طبی انخلاء بھی شامل ہے۔

قرارداد 2712کو کونسل کے 15میں سے 12ممبرس کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ امریکہ‘ روس اور برطانیہ غیرحاضر رہے۔

تمام فریقین سے بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے‘ جس میں بین الاقوامی انسانی قانون‘ جو خاص طور پر عام شہریوں اور خصوص کر بچوں کے حوالے سے ہے۔

مالٹیز کے تیار کردہ قرارداد پر ووٹنگ سے پہلے‘ روس نے ایک زبانی ترمیم پیش کی‘ جس میں مزیدکہاگیاتھا کہ ”فوری پائیداراورانسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کی جائے جس کے نتیجہ میں دشمنی کا خاتمہ ہوگا“۔

اس طرح کے الفاظ27ویں ہنگامی اجلاس کے دوران کتوبر میں پیش کردہ قرارداد کے یہ الفاظ ہیں۔اس میں زبانی ترمیم کوشامل نہیں کیاجاسکا کیونکہ اس کو زیادہ ووٹ حاصل نہیں ہوئے تھے۔