کیف: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک 4 سے 7 دسمبر تک یوکرین کا دورہ کریں گے ۔ مسٹر ترک کے دفتر نے یہ اطلاع دی۔دفتر نے کہا کہ ‘‘اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک یوکرین کی حکومت کی دعوت پر اتوار سے چار روزہ سرکاری دورے پر یوکرین پہنچیں گے ۔ ان کا دورہ 4 دسمبر سے شروع ہوگا اور وہ 7 دسمبر تک یوکرین میں رہیں گے ۔ ترک اپنے مشن کے دوران کیف کے ساتھ ساتھ کھارکیف، ایزیم اور ازہوروڈ شہروں کا بھی دورہ کریں گے ۔