نیویارک : اقوام متحدہ کی کمیٹی کے فیصلے کے بعد 170 رکن ممالک نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی۔ سماجی، انسانی اور ثقافتی مسائل پر غور ہونیو الی تیسری کونسل میں ، فلسطینی عوام کے حق خودارادیت سے متعلق مسودہ قرارداد پر رائے دہی کی گئی۔ مسودہ قرارداد کو 170 مثبت ووٹوں اور 6 منفی ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا گیا جبکہ 9 ارکان نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ ارجنٹینا، اسرائیل، مائیکرونیشیا، نارو، پیراگوئے اور امریکہ نے مسودہ قرار داد کے برخلاف ووٹ دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور ایک آزاد ریاست کے قیام کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کی شاہ چارلس سے ملاقات
لندن : پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے برطانوی بادشاہ چارلس سے ملاقات کی ہے۔ یہ مختصر مگر یادگار ملاقات لندن کی ایک تقریب میں ہوئی جس کا اہتمام برطانوی شاہی گھرانے نے فلم اور ڈرامے کی نامور شخصیات کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیا تھا۔