اقوام متحدہ: 2021 کے بجٹ کیلئے 3ارب ڈالر درکار

   

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو 2021 کے بجٹ کے لئے تین ارب ڈالر درکار ہوں گے ۔مسٹر گوٹریس نے 2021 کے مجوزہ بجٹ شیڈول میں پانچویں کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہہمیں اپنے منصوبوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لئے مجموعی طور پر تین ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ اضافی اقدامات اور لازمی سرگرمیوں کے باوجود سال 2020 کے مقابلہ میں اس میں 2.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔اہم بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے گذشتہ اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ متعدد ممبر ممالک سالانہ ادائیگی کرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے اس تنظیم کو بجٹ کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس اعلان کے بعد اقوام متحدہ نے اخراجات کم کرنے کے لئے عملے کے سفر پر پابندی لگانے ، ائر کنڈیشنگ خدمات کو محدود رکھنے جیسے متعدد اقدامات اٹھائے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے اپریل میں کہا تھا کہ کووڈ ۔19 کی وبا کی وجہ سے اس تنظیم کو بحران کا سامنا کرنا پڑا رہاہے ۔