الجزائر میں اسرائیل مخالف کی ہلاکت

   

عدیس ابابا ۔ افریقی ملک الجزائر نے اسرائیل کے خلاف 13رکنی بلاک بنالیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق الجزائر سمیت 13 رکن ممالک نے اسرائیل کو افریقی یونین سے نکال باہرکرنے پر اتفاق کیا ہے۔ فلسطین میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم، مکانات کی مسماری اور فلسطینیوں کو آبائی زمینوں سے جبری بے دخل کرنے پر جہاں ایک طرف عرب ممالک نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے،وہاں جنوبی افریقہ، تیونس، اریٹیریا، سینیگال، تنزانیا، نائیجر، الجزائر، گیبون، نائیجیریا، زمبابوے، لائبیریا، مالی اور سیشلزنے صہیونی حکومت کے خلاف کھل کر میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الجزائری وزیر خارجہ رمطان لعمامرہ کا کہنا ہے کہ الجزائر کا سفارتی مشن افریقی یونین میں اسرائیل کی شمولیت پر ہاتھ باندھ کرنہیں بیٹھے گا۔دوسری جانب اسرائیلی عدالت عظمیٰ نے اسرائیلی آبادکاروں کے ہاتھوں شیخ جراح سے فلسطینی خاندانوں کی بے دخلی کے معاملے کی سماعت شروع کردی۔