الحدیدہ کے قریب بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات

   

صنعاء : بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حوثیوں کی طرف سے اسرائیل جانیوالے بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کے واقعات کے بعد برطانوی بحریہ نے یمنی بندرگاہ الحدیدہ کے قریب ایک حادثہ سے خبردار کیا ہے۔برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے آج منگل کو ایک بیان میں اطلاع دی کہ اسے حْدیدہ بندرگاہ کے مغرب میں تقریباً 50 سمندری میل کے فاصلے پر ایک واقعے کی اطلاع ملی ہے۔حوثیوں نے اتوار کو اعلان کیا کہ ایک امریکی جنگی جہاز نے ان کے جاسوس طیارے پر فائر کرنے کی کوشش کی، جو بحیرہ احمر میں ’’جاسوسی کی‘‘ سرگرمیاں انجام دے رہا تھا، لیکن ان میں سے ایک میزائل جنوب کی طرف جانے والے جہاز کے قریب پھٹ گیا۔امریکی سنٹرل کمانڈ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز جنوبی بحیرہ احمر میں ایک امریکی ڈسٹرائر کی طرف بڑھنے والے چار ڈرونز کو مار گرایا تھا۔ ان ڈرونز کو یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے لانچ کیا گیا تھا۔ حوثی لیڈرعبدالمالک الحوثی نے گذشتہ چہارشنبہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر امریکیوں نے ان کی افواج کو نشانہ بنایا تو وہ امریکی جنگی جہازوں پر حملہ کریں گے۔