نئی دہلی :ہمیں ہمیشہ جائز کاروبار کرنا چاہئے اور سودی کاروبار سے اجتناب کرنا چاہئے ۔کاروبار میں دھوکہ دہی سے گریز کرنا چاہئے۔ان خیالات کااظہار معروف اسلامی اسکالر قاری و مفتی شاہد سرور الحکمہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام معاشی بیداری و کاربار کی سوجھ بوجھ پر ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔انھوں نے حضرت محمدؐ کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس نے دھوکہ دیا وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر ضیا ء الدین احمد ندوی نے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور اس کے ذریعہ ہو رہے فلاحی کاموں کی جانکاری دی اور لوگوں سے فاؤنڈیشن سے جڑنے کی اپیل کی۔ موصوف نے کہا کہ ہم سب لوگوں کو عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ دی گئی صحت کی تعریف کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ صحت مکمل جسمانی، ذہنی اور سماجی فلاح وبہبود کا نام ہے ، نہ کہ صرف بیماری کا نہ ہونا ۔