الکا لامبا نے حجاب پہن کر وزیراعظم سے ان کی پہچان کرنے کا کیاچیالنج۔ ویڈیو

,

   

اپنی پیشانی سے بندی نکالی اور انہوں نے اپنے سر پر حجاب پہن لیاتھا
نئی دہلی۔ شہر یت ترمیمی ایکٹ اور قومی رجسٹربرائے شہریت (این آرسی) کے خلاف احتجاج کے دوران کانگریس لیڈر الکا لامبا کاحجاب پہنے ہوئے تقریر کرنے کا ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائیرل ہورہا ہے۔

مذکورہ نئے قانون کے خلاف جمعہ کے روز احتجاج کے دوران قدیم دہلی کے علاقہ میں جامعہ مسجد کے پاس ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے تھے۔

محترمہ لامبا احتجاج کرنے والوں کی حمایت میں وہاں پر پہنچی تھیں۔اپنی پیشانی سے بندی نکالی اور انہوں نے اپنے سر پر حجاب پہن لیاتھا

https://www.youtube.com/watch?v=jV-JrNXqRqw&feature=emb_title

احتجاجی پروگرام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ ”وزیراعظم مودی لوگوں کے کپڑوں پر تبصرہ کرتے ہیں لہذا میں اس لباس میں ہوں۔

اب ہمیں ہمارے کپڑوں سے پہچانیں اور ہمیں بتائیں کون ہیں ہم؟“۔ مخالف حکومت اور قانون مظاہرین نے نعرے بلند کئے۔

ان کے ہاتھوں میں ”دستور بچاؤ‘سی اے اے سے دستبرداری‘اور ’فرقہ وارانہ قانون کی مذمت کرتے ہیں“ جیسے نعرے لکھے پلے کارڈس بھی تھے