الکٹورل بانڈز دنیا کا سب سے بڑا اسکام‘ وزیر فینانس نرملا سیتا رامن کے ماہر معاشیات شوہر پرکالا پربھاکر کا بیان

   

دنئی دہلی : مرکزیوزیر فینانس نرملا سیتا رامن کے ماہر ومعروف ماہر اقتصادیات پرکالا پربھاکر نے اندازہ لگایا ہے کہ انتخابی بانڈ مسئلہ کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے شوہر پربھاکر نے نیوز چیانل رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی بانڈ کا معاملہ آج کے مقابلے میں اور بہت زیادہ زور پکڑے گا۔ اب ہر کوئی سمجھ رہا ہے کہ یہ نہ صرف ہندوستان کا سب سے بڑا اسکام ہے بلکہ دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔ اس معاملے کی وجہ سے اس حکومت کو ووٹرز کی طرف سے سخت سزا دی جائے گی۔انہوں نے رپورٹر سے کہا کہ یہ مسئلہ اور شدت اختیار کرے گا ۔الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق بی جے پی نے الکٹورل بانڈز سے سب سے زیادہ فائدہ حاصل کیا ہے ۔سپریم کورٹ نے بھی اس اسکیم کو غیر آئینی قراردیا اور اس اسکیم کی تمام تفصیلا پیش کرنے کی ایس بی آئی کو سخت ہدایت دی تھی جس کے بعد الکٹورل بانڈز کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کے ذریعہ عوام میں پیش کی گئیں ۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الکٹورل بانڈز کے مسئلہ پر حکمران بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔