الہ آباد ہائی کورٹ:رکن اعظم خان کی ضمانت پر سماعت ہوئی مکمل، فیصلہ محفوظ، لیکن مشکلیں برقرار

   

الہ آباد ہائی کورٹ میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کی ضمانت عرضی پر سماعت مکمل ہوگئی۔ عدالت نے تمام دونوں فریقین کی تمام دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ اعظم خان کے وکیلوں و سرکاری وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد جسٹس راہل چترویدی کی بنچ نے فیصلہ کو محفوظ کیا ہے۔ اس معاملے میں عدالت اگلے ہفتے اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔سماج وادی پارٹی کے ایم پی جیل میں ہیں۔ ایس پی رکن پارلیمنٹ کو ضمانت اگر ہائی کورٹ اس معاملے میں دے بھی دیتی ہے تو بھی وہ جیل سے باہر نہیں آپائیں گے، کیونکہ سیتاپور جیل میں بند اعظم خان کئی دیگر کیسیز میں بھی ملزم ہیں۔ اس کو لے کر اُن کے لئے جیل سے باہر کی دنیا ابھی آسان نہیں ہے۔ اُترپردیش حکومت کی سختی کے بعد اعظم خان پر قانونی شکنجہ کسا ہے۔ ایس پی لیڈر اور رکن پارلیمنٹ اعظم خان پر الزام ہے کہ انہوں نے سال 2019 میں جائیداد پر قبضہ رکھا ہے۔ اس واقعہ کو لے کر اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اسی معاملے پر انہوں نے ضمانت عرضی داخل کی تھی۔