الہ آباد ہائ کورٹ نے اومیکرون کو لیکر ظاہر کی تشویش، وزیراعظم سے کہا : الیکشن ملتوی کرنے پر کیا جائے غور

   

لکھنؤ: اب الہ آباد ہائی کورٹ نے بھی کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے آنے والے یوپی اسمبلی انتخابات کو لے کر بھی ایک بڑی اپیل کی ہے,ہائی کورٹ نے وزیراعظم اور الیکشن کمشنر سے کہا ہے کہ وہ انتخابات ملتوی کرنے پر غور کریں۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ وزیر اعظم اس پر غور کریں کیونکہ اگر جان ہے تو جہان ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے تیسری لہر سے عوام کو بچانے کیلئے سیاسی جماعتوں کے ذریعہ بھیڑ جمع کرکے انتخابی جلسوں پر پابندی لگانے کی بھی اپیل کی ۔ عدالت نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں انتخابی تشہیر ٹی وی اور اخبارات کے ذریعے سے کریں ۔