نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ وہ ‘الیکٹورل بانڈ اسکیم’ کی درستگی کے بارے میں فیصلے کے لیے 31 اکتوبر کو حتمی سماعت شروع کرے گی اور اگر اس میں کوئی رکاوٹ آتی ہے تو اس کی سماعت اگلے دن بھی ہوگی۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے حتمی سماعت کی تاریخ طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت عظمیٰ کے سامنے ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)، ڈاکٹر جیا ٹھاکر (کانگریس لیڈر)، اسپندن بسوال اور دیگر کی جانب سے مرکزی حکومت کی انتخابی بانڈ اسکیم کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔انتخابی بانڈ اسکیم سیاسی جماعتوں کے لیے فنڈز جمع کرنے کے اہم ذرائع میں شامل ہے ۔