الیکشن کمیشن نے 6اگست کو نائب صدراتی انتخابات کرانے کااعلان کیا

,

   

نائب صدر وینکیانائیڈو کے دفتر کی معیاد10اگست کے روزختم ہے
نئی دہلی۔الیکشن کمیشن نے چہارشنبہ کے روز نائب صدر اتی انتخابات کے لئے 6اگست(ہفتہ) کی تاریخ کا اعلان کیاہے۔ الیکشن کمیشن کے ایک سرکاری بیان میں کہاگیاہے کہ ضرورت پڑنے پر ووٹوں کی گنتی اسی روز کی جائے گی۔نائب صدر وینکیانائیڈو کے دفتر کی معیاد10اگست کے روزختم ہے۔

اس میں کہاگیاہے کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اخری تاریخ19جولائی ہے جبکہ اس پرچوں کی جانچ 20جولائی تک مکمل کرلی جائے گی۔

انتخابات کی نگرانی کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ”ہندوستان کے ائین کے ارٹیکل68کے تحت سبکدوش ہونے والے نائب صدر جمہوریہ کی خالی عہدے پر ان کی معیاد کے خاتم ہونے تک انتخابات کی تکمیل ناگزیر ہے“۔

ہندوستان کے ائین کے ارٹیکل 66کے مطابق نائب صدر کا انتخاب الکٹورل کالج کے ممبرس جو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ممبرس پر مشتمل ہے کی واحد منتقلی ووٹ کے ذریعہ کیاجاتا ہے۔

اس سال 16ویں نائب صدر جمہوریہ کے لئے الکٹورل کالج کو 233منتخب راجیہ سبھا ممبرس‘ 12نامزد راجیہ سبھا ممبرس اور543منتخب لوک سبھا ممبرس پر مشتمل ہے۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے 788ممبرس پر الکٹورل کالج مشتمل ہے۔

مرکزی حکومت سے مشاورت کے ساتھ مذکورہ الیکشن کمیشن سکریٹری جنرل لوک سبھااورراجیہ سبھا کو بالترتیب ریٹرنگ افیسر مقرر کرتا ہے۔