حیدرآباد۔ (کے این واصف)امارات ائیر کے مسافرین کیلئے ائیر لائن نے ایک خوشخبری سنائی ہے جس کی تفصیل اس طرح ہے۔ امارات ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کیلئے دو راتیں ہوٹل میں قیام کی پیشکش کی گئی ہے جو مسافروں کو ہوٹل امارات ایئر کی جانب سے مفت فراہم کیا جائے گا۔میڈیا کے مطابق دنیا کے کسی بھی ملک سے امارات ایئر کے ذریعے سفر کرنے والے خواہ وہ امارات آئے یا وہاں سے سفر کریں انہیں مفت ہوٹل قیام سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایئرلائن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فرسٹ کلاس سے سفر کرنے والوں کے لیے دو راتیں جبکہ اکانومی کلاس کے مسافروں کو ایک رات کے لیے ایئرلائن کی جانب سے مفت ہوٹل میں قیام کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔مذکورہ پیشکش 26 مئی سے 31 اگست 2023 تکہے۔ اسپیشکش سے استفادہ کیلئے فلائٹ بکنگ کے بعد ای میل پربکنگ نمبر، فلائٹ کی تفصیلات، امارات پہنچنے کی تاریخ، مسافر کا نام اور ٹیلی فون نمبر ارسال کیا جائے جس کے بعد انتظامیہ مفت ہوٹل کی کنفرمیشن ارسال کرے گا۔