امارات میں ہوٹلوں کیلئے نئی پابندیاں

   

دبئی ۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے نئی پابندیوں کے تحت دبئی میں ہوٹلوں کو صبح تین بجے تک بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔میڈیا کے مطابق محکمہ ٹورازم اینڈکامرس مارکیٹنگ نے اماراتی حکام کے حوالے سے کہا کہ دبئی میں رات ایک بجے کے بعد ہوٹلوں میں تقریبات اورکانفرنسوں پر پابندی ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل منتظمین کو یہ بھی کہا گیا کہ صبح تین بجے کے بعد فوڈ اینڈ بیوریج خدمات لازما روک د ی جا ئیں تاہم ڈیلیوری اورہاوس سروسز اس سے مستثنی ہوں گی۔ علاوہ ازیں دبئی میونسپلٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے نافذ ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے ریستورانوں میں ایک ٹیبل پر آٹھ افراد کی اجازت دی ہے۔اس سے قبل ریستورانوں میں ایک ٹیبل پر پانچ افراد کی پابندی کروائی جا رہی تھی۔ یہ پابندی شیشہ کیفے میں آنے والوں پر اب بھی برقرار ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد دوبارہ بڑھ رہی ہے۔