امارات کا ریٹائرڈ غیر ملکیوں کیلئے نئے ویزے کا اعلان

   

دبئی: متحدہ عرب امارات نے ملک میں رہائش پذیر ریٹائرڈ غیرملکیوں کے نیا ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یہ اعلان منگل کو کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹوئٹر پر یہ اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ آج ہم نے ریٹائرڈ غیر ملکیوں کو رہائش کا ویزہ دینے کے لیے شرائط کی منظوری دی ہے۔اس سے ریٹائرڈ افراد کو امارات میں رہنے کی اجازت ملے گی۔ ہم اپنے ملک میں سب کو خوش آمدید کہتے ہیں۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے ستمبر میں ’گرین‘ اور ’فری لانس‘ ویزے دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔گرین ویزے کے حامل افراد اپنے 25 برس سے کم عمر کے بیٹوں کو اسپانسر کر سکتے ہیں، جبکہ فری لانس ویزے کے ذریعے کاروباری افراد کو ریزیڈنسی ملتی ہے۔اس سے قبل کاروباری حضرات صرف اپنے 18 برس کے بیٹوں کوا سپانسر کرسکتے تھے۔