امارات کا گولڈن اقامہ کے دائرہ کار میں اضافہ

   

دبئی : متحدہ عرب امارات نے گولڈن اقامے میں مزید چھ زمروں کو شامل کرنے کا اشارہ دیا ہے ۔ الاامارات الیوم کے مطابق سرکاری ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ گولڈن اقامہ کی درخواست مزید چھ زمروں والے افراد جلد سے سکیں گے ۔ اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا ۔ جن امیدوارو ں کوگولڈن اقامے کی منظوری دی جائے گی ۔ ان کا اقامہ 10سال کیلئے ہوگا ۔ یاد رہے کہ ابوظہبی میں سرمایہ کاروں اور منفرد صلاحیت کے حامل افراد کو طویل مدتی گولڈن اقامہ دیا جارہا ہے ۔ اس کا مقصد انہیں آئندہ برسوں کے دوران ابوظہبی میں رہنے اور کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ جن پر نئی کٹیگری کو گولڈن اقامہ حاصل کرنے کی سہولت دی جائے گی ان میں ممتاز اسکالرز اور مذہبی رہنما شامل ہوں گے ۔