امارات کا 292.5 ارب درہم کا بجٹ منظور

   

ابوظہبی، 12 اکتوبر (ایجنسیز) متحدہ عرب امارات نے 2027 سے 2029 تک کے لیے 292.5 ارب درہم کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 2027 کے لیے 90.1 ارب درہم مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں تعلیم، صحت، سماجی بہبود، سرکاری خدمات اور بنیادی ڈھانچہ کو اہمیت دی گئی ہے، تاکہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور قومی ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکے۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بجٹ کی منظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شہریوں کی فلاح و بہبود، سرکاری خدمات کی بہتری اور ملک کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنا شامل ہے۔2027 کے بجٹ میں سماجی ترقی اور پنشن کے لیے 34.6 ارب درہم مختص کیے گئے ہیں، جو مختلف سماجی شعبوں اور مستحق افراد کی معاونت کے لیے استعمال ہوں گے۔ سرکاری امورکے لیے 29.1 ارب درہم رکھے گئے ہیں، جبکہ وفاقی اخراجات کے لیے 17.8 ارب درہم مختص کیے گئے ہیں۔ مالی اثاثوں اور سرمایہ کاری کے لیے 5.6 ارب درہم اور بنیادی ڈھانچے و اقتصادی وسائل کے لیے 3 ارب درہم مختص کیے گئے ہیں۔ یہ تین سالہ بجٹ متحدہ عرب امارات کی مالی منصوبہ بندی اور ترقیاتی ترجیحات کا حصہ ہے۔