امارات کے 2 طیاروں کی امدادی سامان کے ساتھ سوڈان اور ایتھوپیاآمد

   

ابوظہبی :متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 طیارے امدادی سامان لیکر سوڈان اور ایتھوپیا پہنچ گئے ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایات کے مطابق دبئی میں انٹرنیشنل ہیومٹیرین سٹی(آئی ایچ سی) نے سوڈان اور ایتھوپیا میں صحت، پناہ گزینوں اور سیلاب کے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے عالمی انسانی برادری کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے2 طیارے امدادی سامان فراہم کئے ہیں۔ بالخصوص سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ آبادیوں کے لیے امدادی سامان جس میں کمبل، اشیا خوردنوش اور کھانے کے برتن اور ترپالیں شامل ہیں۔ انٹرنیشنل ہیومٹیرین سٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیوسیپی صبا نے شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی امداد اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئیکہا کہ دبئی میں بین الاقوامی انسانی شہر عالمی سطح پر پیدا ہونے والے بحرانوں کا تیزی سیضرورت مندوں کی مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔