امتحان میں ناکامی پر خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ کیسرا کے علاقہ ناگارام میں 22 سالہ خاتون سواتی نے عمارت کی چھٹویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ سواتی ناگارم علاقہ کے ساکن شخص نائر کی کی بیوی تھی۔ اس خاتون نے بی اے فائنل ایئر کا امتحان دیا تھا اور اس امتحان میں ناکامی کے خوف سے خاتون پریشان تھی جس نے بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔