امتحان میں نقل نویسی ،خاطی رکن پارلیمان کیلئے عدالت کا نیا فیصلہ

   

قاہرہ: مصر کی القنا گورنری کی ایک انتظامی عدالت نے امتحان کے دوران نقل کرتے پکڑی جانے والی رکن پارلیمنٹ کے یونیورسٹی کی طرف سے امتحان دینے سے محروم کرنے سے متعلق کیس کو اسٹیٹ کمشنرز کو ریفر کرنے کی ہدایت کی اور اس کیس کی مکمل رپورٹ لکھنے کو کہا ہے۔مصر کی اسیوط گورنر سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ نشوہ محمد رائف نے ساؤتھ ویلی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد عکاوی کے فیکلٹی میں تیسرے سال کے امتحانات مکمل کرنے سے روکنے اور اسے مزید امتحانی عمل سے محروم کرنے کے فیصلے کے خلاف ایک فوری مقدمہ دائر کیا تھا۔یونیورسٹی کی طرف سے خاتون رکن پارلیمنٹ کو امتحان میں دھوکہ دہی کا ارتکاب کرنے کے بعد اسے مزید امتحانی عمل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔