امراوتی میں سہ روزہ امراوتی ڈیزائن فیسٹیول 2019 ء

   

ممتاز آرکیٹیکچرس ٹریڈرس کی شرکت ، پون سوریہ دیوارا کا بیان
حیدرآباد ۔ /27 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش سی آر ڈی اے اور انسٹی ٹیوٹ آف انڈین انٹیریر ڈیزائینس کے زیراہتمام مشترکہ طور پر یکم تا /3 فبروری تک امراوتی میں ’’امراوتی ڈیزائین فیسٹیول 2019 ء منعقد ہوگا ۔ صدرنشین انسٹی ٹیوٹ آف انڈین انٹیرئیر ڈیزائینرس امراوتی ریجنل مسٹر پون سوریہ دیوارا نے اس بات کا انکشاف کیا اور اخباری نمائندوں کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ’’امراوتی ڈیزائین فیسٹیول 2019 ء ‘‘ کا منگل گیری میں واقع سی کے کنونشن میں منعقد ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ آندھراپردیش تعمیری شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ایک انتہائی اہم مرکز ہوگا ۔ فیسٹیول میں عالمی سطح کے نامور و ممتاز آرکیٹکچرس ٹریڈرس مسرس پیٹر رچ ، نارمان فوسٹر ، کمال ملک ، سوریہ کاکانی وغیرہ بھی شرکت کریں گے ۔ اس موقعہ پر صدر کریڈائی وجئے واڑہ چیاپٹرمسٹر رمنا راؤ نے بھی اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ نئے ڈیزائینس راجدھانی میں رہنے والے شہریوں کو دستیاب رکھنے کیلئے ہی ’’ٹاپ انسٹی ٹیوٹ آف انٹیرئیر ڈیزائینرس امراوتی چیاپٹر کی جانب سے کی جانے والی یہ کوشش قابل ستائش ہے ۔ اس موقعہ پر مسرس ملک ، جئے دیسائی و دیگر ممتاز شخصیتیں بھی موجود تھیں ۔