امرت اُدیان عوام کیلئے 2 فروری سے کھولا جائے گا

   

نئی دہلی : راشٹرپتی بھون کا امرت اُدیان ، اُدیان اُتسو ۔ 2024, کے تحت 2فروری سے 31مارچ 2024 تک عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ عوام ہفتے میں چھ دن یہ اُددیان دیکھنے آ سکتے ہیں، سوائے پیر کے ادیان عوام کے لئے بند رہے گا کیونکہ یہ دن ادیان کی دیکھ بھال کے لیے مختص ہے ۔ سیاحوں کو راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 12 کے قریب سہولت کاؤنٹر یا سیلف سروس کیوسک پر اپنا اندراج کروانا ہوگا۔


چھتیس گڑھ میں 22 جنوری کو مذبح خانہ اور گوشت کی دوکانات بند رہیں گی
رائے پور: شری رام للا پران پرتیسٹھا کے موقع پر 22 جنوری کو چھتیس گڑھ میں مذبح خانوں اور گوشت فروخت کرنے والی دکانوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے شری رام للا پران پرتیسٹھا کے موقع پر چھتیس گڑھ میں 22 جنوری کو مذبح خانوں اور گوشت فروخت کرنے والی دکانوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے یہ فیصلہ عوامی عقیدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے ۔
سائی کی ہدایات پر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے 22 جنوری کی دوپہر 2.30 بجے تک تمام سرکاری اداروں میں تعطیل کا حکم بھی جاری کیا ہے ۔