واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتین یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ وائٹ ہاوس نے اس حوالے سے اپنے تحریری بیان میں بتایا ہے کہ بات چیت میں جنگ بندی اور اسیروں کی رہائی سے متعلق معاہدے کو حتمی نتیجے تک پہنچانے پر زور دینے سمیت درپیش اختلافات کو دور کرنے کے تحت قاہرہ میں ہونے والے مذکرات کے موضوعات پر بھی غور کیا گیا۔ علاوہ ازیں ، بائیڈن نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیاہے ان کا ملک ایران اور اس کی حامی تنظیموں کے خلاف اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کرنا جاری رکھے گا۔اسرائیل اور حماس کے درمیان 15-16 اگست کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات ہوئے۔حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں نئی شرائط عائد کرکے معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ پیدا کی ہے۔