امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کا نیا دور:قریشی

   

اسلام آباد، 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فینانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کی وجہ سے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات معمولی طور پر تلخ ہو گئے تھے لیکن امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت میں پاکستانی رول کی وجہ سے اب یہ تعلق نئے دور میں ہیں۔مسٹر قریشی نے اتوار کو ملتان آرٹس کونسل کے ایک پروگرام میں کہا ’’امریکہ نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر لیا تھا اور اس کے بعد ہمارے اور ان کے تعلقات اچھے نہیں تھے ۔ لیکن اب امریکہ اور طالبان کے درمیان بات چیت میں پاکستانی کردار اور ہماری کامیاب خارجہ پالیسی سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں ‘‘۔انھوے نے اس کی وجہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو بتایا ہے ۔