امریکہ سے روس کے تقریباً 300 افراد کی وطن واپسی

   

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران امریکہ میں پھنسے تقریباً 300 روسی شہریوں کو واپس بھیجا گیا ہے ۔ امریکہ میں روس کے سفیر اینٹوو نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر اینٹوو نے کہا، ‘ہم نے اپنے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے 16 ویں پرواز کو جاتے ہوئے دیکھا ہے جو نیویارک کے جان ایف کینیڈی بین الاقوامی ایئرپورٹ ہوائی اڈے سے ماسکو کے لیے روانہ ہوئی ہے ۔ آج 17 بچوں سمیت 298 افراد اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ ان کا سفر پُرسکون ہو اور بہ حفاظت اپنی زمین پر اتریں’۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ اتوار کو سات بچوں سمیت 367 روس کے شہریوں نے نیویارک سے ایک طیارے سے وطن واپسی کے لیے پرواز کیا تھا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے درمیان روس نے 27 مارچ سے ہوائی سفر ملتوی کر دیا تھی لیکن اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے فلائٹس کا آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ اس وبا کے درمیان اسپیشل فلائٹس سے ہزاروں روس کے شہری امریکہ وطن واپس ہوئے ہیں۔