امریکہ سے لڑ چکے، پاکستان کا مقابلہ بھی کر سکتے ہیں

   

کابل: پاکستانی فوج کے افغانستان میں فضائی حملوں کے بعد طالبان نے سخت ردّعمل ظاہر کیا ہے جب کہ ان حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ ہفتے کو ہونے والے فضائی حملوں کے بعد طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف سخت بیانات سامنے آئے ہیں۔طالبان عہدے داروں نے پاکستان کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا مقابلہ بھی کرسکتے ہیں۔پیر کو طالبان کے نائب آرمی چیف حاجی مالی خان نے صوبہ خوست کا دورہ کیا اور فضائی حملوں سے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ کئی اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔اس موقع پر حاجی مالی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بزدل نہیں۔ امریکہ کے پاس بھی ایسی ہی فضائی قوت تھی لیکن طالبان نے انہیں شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان جنگجو اپنی قیادت کے احکامات کا انتظار کر رہے ہیں۔