انڈیانا پولیس کے ‘گرین وْوڈ پارک’ خریداری مرکز میں میں مسلح حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ امریکہ کی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولیس میں مسلح حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق انڈیانا پولیس کے’ گرین وْوڈ پارک’ خریداری مرکز میں مسلح حملہ کیا گیا۔حملے کی ابتدائی معلومات میں 2 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا تاہم بعد ازاں انڈیانا پولیس کے پولیس ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ جیف آئسن نے جاری کردہ بیان میں ہلاکتوں کی تعداد 3 بتائی ہے۔جیف آئسن کے مطابق حملے میں ایک 12 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور 22 سالہ حملہ آور کو بھی ایک مسلح شہری نے فائر کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ واقعے اور حملہ آور کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔آئسن نے کہا ہے کہ حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے تاہم خریداری مرکز کے ٹائلٹ میں ایک مشتبہ بیگ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔