امریکہ میں جسم فروش پر مبینہ چاقو سے حملہ کرنے والے ہندوستانی نژاد شخص گرفتار

,

   

افسران نے ایک ہوٹل کی لابی میں ہاتھ سے خون بہتی ہوئی عورت کودیکھا‘ جس نے کہاکہ پیسوں کے عوض جسم فروشی کے مقصد سے ہوٹل میں اس کی ملاقات ایک مرد سے ہوئی تھی۔


نیویارک۔ پولیس کابیان ہے کہ پیسو ں پر رضامندی نہیں ہونے کے بعد نیوز جرسی کی ایک ہوٹل میں جسم فروش پر چاقو سے مبینہ حملہ کرنے والے ایک ہندوستانی نژاد26سالہ شخص کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

جرسی شہر کے وینتھ راوری پر مصلح ڈاکہ زنی‘ جارحانہ حملے‘مجرومانہ روک تھام‘غیر قانونی ہتھیاررکھنے او رجسم فروشی میں ملوث ہونے کے لئے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔

سیکاکس پولیس نے 9اپریل کے روزہار مون میڈو بلیو وارڈکے ایلوفٹ ہوٹل سے مدد کے لئے پکارنے والی خاتون کی آوازپر حرکت میں ائی تھی۔

افسران نے ایک ہوٹل کی لابی میں ہاتھ سے خون بہتی ہوئی عورت کودیکھا‘ جس نے کہاکہ پیسوں کے عوض جسم فروشی کے مقصد سے ہوٹل میں اس کی ملاقات ایک مرد سے ہوئی تھی۔

پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ جب رواری کو روم چھوڑ کر جانے کو کہا تھا اس نے ایک چاقو لہرایا اور پیسے واپس دینے کی مانگ کی جس پرعورت نے انکار کردیا۔ رواری پھر عورت پر جھپٹا‘ مزاحمت میں انگلیاں اورکولہے پر چاقو کے ضرب لگے۔

اس کو روم سے باہر سے وہ روکنے کی کوشش کررہاتھا‘ مگر عورت کسی طرح حال روم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ موقع پر ہی اس کے زخمو ں کا علاج کیاگیا۔

ہوٹل کی لابی میں جیاکٹ او رپیروں پر خون کے دھبوں کے ساتھ رواری پولیس کو ملا۔ اس کے پاس سے حملہ میں استعمال کیاجانے والا خون خنجر بھی پایاگیا گیا اوراس کے بعد اسی گرفتار کرلیاگیاتھا۔

سیکاکس پولیس سربراہ ڈینس ملیر نے کہاکہ ”جسم فروشی ایک مجبوری کا جرم نہیں ہے۔ جسم فروش اکثر جنسی اور جسمانی بدسلوکی اورڈکیتی کا شکار ہوتے ہیں“۔فی الحال رواری کو ہڈسن کونٹی جیل میں بند کردیاگیاہے.