امریکہ میں قتل کی واردات5 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

   

سالٹ لیک سٹی : امریکی ریاست اوٹاہ میں واقع ایک گھرسے پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں یہ لاشیں اینوک نامی شہر کے ایک مکان کی تلاشی کے دوران ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ علاقائی مکینوں کی جان کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے جبکہ اس واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ ریاستی گورنر اسپینسر کوکس نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ انتظامیہ علاقے میں اس قسم کی وحشیانہ اور بے معنی واردات سے متاثرہ ہر شخص کے ساتھ ہے برائے مہربانی اپنی دعاوں میں سب کو یاد رکھا جائے۔