امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹر پر دہشت گرد سرگرمیوں کا الزام

   

واشنگٹن 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک پاکستانی ڈاکٹر پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 28 سالہ محمد مسعود لائسنس یافتہ میڈیکل ڈاکٹر ہیں۔ امریکی اٹارنی ایرک میک ڈونل نے جمعہ کو فرد جرم عائد کیا۔ مسعود پر اِس سال جنوری اور مارچ کے درمیان دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ابتداء میں ڈاکٹر مسعود کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے کی شکایت کی گئی تھی۔ 19 مارچ سے ڈاکٹر مسعود پولیس حراست میں تھے۔ مسعود نے مختلف مقامات کا سفر کرتے ہوئے مختلف افراد سے ملاقات بھی کی تھی۔