امریکہ میں کووڈ-19 کی نئی سب ویریئنٹ کے باعث 70 فیصد نئے متاثرین

   

لاس اینجلس: امریکہ میں رواں سال کے دوران اومیکرون کی نئی سب ویریئنٹ BQ.1 اور BQ.1.1 کو تقریباً 70 فیصد نئے کورونا متاثرین کی وجہ قرار دیا گیا ہے ۔ یہ اطلاع سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے دی ہے ۔سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق، 10 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں BQ 1.1 کا تقریباً 36.8 فیصد اور BQ 1 کا 31.1 فیصد متاثرین درج کیا گیا۔دو نوں قسمیں اومیکرون کے BA.5 کی سب ویرینٹ ہیں اور اکتوبر سے خاص طور پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔