امریکہ میں گرفتار 16 ہندوستانی طلبہ کو عدالت سے راحت

   

حیدرآباد۔/13 فروری، ( این ایس ایس ) امریکہ میں فارمنٹن یونیورسٹی کے کیس میں گرفتار شدہ 18 ہندوستانی طلبہ کو آج امریکی عدالت سے راحت حاصل ہوئی۔ جنہیں 26فروری سے قبل ہندوستان واپس ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اس یونیورسٹی کے 120گرفتار شدہ طلبہ کے منجملہ تین طلبہ کو جن میں دو ہندوستانی اور ایک فلسطینی شامل ہے پہلے ہی ملک سے واپس چلے جانے کی اجازت دی جاچکی ہے۔ مقدمہ کی قطعی سماعت منگل کو مکمل ہوئی۔ 12 طلبہ کو کیلاہان کاؤنٹی جیل میں کھا گیا ہے۔ دیگر آٹھ ماندر کاؤنٹی جیل میں رکھے گئے ہیں۔