امریکہ میں ہم جنس اور نسلی جوڑوں کو تحفظ فراہم کرنے کا بل منظور

   

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کا بل منظور کر لیا۔امریکی صدر بائیڈن کا اس حوالے سے کہنا ہے وہ ہم جنس پرستوں اور نسلی شادیوں کے تحفظ کیلئے اس قانون پر دستخط کریں گے، صدر بائیڈن کا کہنا تھا یہ قانون سازی وفاقی قانون میں شادی کی مساوات کو یقینی بنائیگی، قانون سازی ہم جنس اور نسلی جوڑوں کو تحفظ فراہم کریگی۔واضح رہیکہ کچھ ماہ قبل امریکہ میں پہلی بار سیاہ فام ہم جنس پرست خاتون کو وائٹ ہاوس کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔