امریکہ :نیواڈا میں فائرنگ ،ایک کی موت، 4زخمی

   

واشنگٹن : امریکہ میں نیواڈا ریاست کے ہینڈرسن شہر میں الگ الگ جگہ پر ہوئی گولی باری میں ایک شخص جاں بحق اور چاردیگرزخمی ہوگئے۔مقامی پولیس نے جمعہ کو یہ معلومات دی کہ سیکیورٹی فورسز کو جمعرات علی الصبح شہر ہینڈرسن میں گولی باری کی اطلاع ملی تھی۔ جب پولیس موقع واردات پر جارہی تھی، تب اسے شہر کے دیگر حصوں سے گولی باری کے شکار لوگوں کے پیغام موصول ہوئے۔افسران کو ایسٹ لیک میڈ پارک وے کے 800 بلاک میں جائے واقعہ پر ایک 22 سالہ شخص جاں بحق ملا، جسے گولی لگی تھی۔ اس کے علاوہ ایک خاتون سمیت چارلوگوں کو زخمی حالت میں پایا گیا، جو گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اب ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔پولیس نے اس معاملے میں دو مشتبہ(مرد اور عورت)کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع دی ہے۔