واشنگٹن : امریکہ نے ریاست ٹیکساس کے سرحدی قصبے ‘الپاسو’ میں غیر قانونی نقل مکانی میں اضافے کے امکان اور نقل مکانوں کے لئے سرحدی کاروائیوں کی خاطر 1000 افراد کی صلاحیت والی خیمہ تنصیب قائم کرنا شروع کر دی ہے۔امریکہ کے محکمہ کسٹم و سرحدی سلامتی کے ترجمان ‘لینڈن ہچنز ‘نے سی این این کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خیمہ تنصیب کو بارڈر پیٹرولنگ ٹیمیں استعمال کریں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ ”اس خیمہ تنصیب میں تقریباً 1000 غیر قانونی نقل مکانوں کو رکھنے کی صلاحیت ہو گی اور یہاں غیر قانونی نقل مکانوں کے امور حل کئے جائیں گے”۔