واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سال روس کی جنوبی یا مشرقی سمتوں میں بڑے حملے نہ کرے ، کیونکہ روس کا دفاعی نظام بہت اچھا ہے ۔امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ اخبار نے اطلاع دی ہے کہ کرسک علاقے پر روس کی توجہ بھٹکانے کے بعد یوکرین کے پاس ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ پر حملہ کرکے کامیابی حاصل کرنے کیلئے وافر افواج کا امکان نہیں ہے ۔یوکرینی افواج نے 6 اگست کو روسی سرحد عبور کی اور کرسک کے علاقے میں حملہ شروع کیا۔اس حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین نے شہری اہداف پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک اور بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کی ہے۔
، انہوں نے کہا کہ دشمن کو روس کے سرحدی علاقوں میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔