امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید فوجی امداد بھیجنے کا اعلان

   

واشنگٹن : روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکہ نے یوکرین کے لیے مزید 400 ملین ڈالر مالیت کی فوجی امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پنٹگان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کی فوجی امداد بھیج رہا ہے۔ پنٹگان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جرمنی میں ایک سیکوریٹی امدادی ہیڈکوارٹر قائم کر رہے ہیں جو یوکرین کے لیے تمام ہتھیاروں کی منتقلی اور فوجی تربیت کی نگرانی کرے گا۔ پنٹگان نے کہا کہ امریکی فوجی امداد میں فضائی دفاع کے لیے فنڈنگ بھی شامل ہے۔