پیرس: ایک فرانسیسی صحافی نے کہا ہے کہ امریکہ مائع قدرتی گیس، ہتھیاروں کی صنعت اور صنعتی مسابقت کے لحاظ سے یوکرین تنازعے سے منافع کما رہا ہے۔ فرانسیسی میگزین ایل ایکسپریس کے شعبہ اقتصادیات کی سربراہ بیاتراس میتھیو نے بورسورا ما ڈاٹ کام پر شائع ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی صنعت روسی گیس کے متبادل کے طور پر امریکی صارفین کے مقابلہ میں زیادہ قیمت پر یورپ کو مائع قدرتی گیس “میڈ اِن یو ایس اے” برآمد کرنے کے معاہدے کر رہی ہے