تل ابیب : اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنٹگان میں اسرائیلی اور امریکی دفاعی حکام کی ملاقات ہوئی۔ پنٹگان کا کہنا ہے کہ امریکہ ،اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے رہا ہے جو اسرائیلی فوج کیلئے ہوگی۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جنگی ضروریات کی خریداری کیلئے ساڑھے تین ارب ڈالر اسرائیل کو مل چکے، 5 ارب 20 کروڑ ڈالر ائئرن ڈوم سمیت اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کیلئے ہیں۔ پنٹگان نے کہا کہ امریکی امداد اسرائیل۔ امریکہ مضبوط اور پائیدار اسٹراٹیجک تعاون کا مظہر ہے اور یہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے امریکہ کے فولادی عزم کو ظاہر کرتی ہے۔